اردو

urdu

پلوامہ: راستوں سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری

By

Published : Jan 3, 2021, 7:34 PM IST

ضلع پلوامہ میں مسلسل برف باری کی وجہ سے ضلع کے متعدد راستے بلاک ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی پانپور صبح سے ہی برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے، اور قصبہ کے بیشتر سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے ہموار بھی کردیا گیا ہے۔

clear snow from most roads of town
راستوں سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری

وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی گزشتہ شب سے برفباری کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی پانپور نے آج صبح سے ہی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے اور قصبہ کے بیشتر سڑکوں سے برف کو ہٹایا بھی جا چکا ہے۔

پلوامہ: راستوں سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری

میونسپل کمیٹی نے قصبہ کے مختلف علاقوں میں برف ہٹانے والی مشینوں کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو بھی برف ہٹانے کے لیے کام پر تعینات کیا ہے۔

دریں اثنا اس سلسلے میں دو ہیلپ لاٸن نمبر 7006288368 اور 9906724546 جاری کر دیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی مشکل صورت حال میں انتظامیہ کو فورا اطلاع دی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details