اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطلی میں مزید توسیع - پلوامہ میں غیر مقامی مزدور ہلاک

حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پلوامہ کے وانپورہ اور ہنوپوہ علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو مزید دو روز تک معطل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ واضح رہے ان علاقوں میں 5نومبر کی شام سات بجے لے کر 8 نومبر شام سات بجے تک موبائیل خدمات کو معطل رکھا گیا تھا۔Mobile Internet Suspended in Pulwama

mobile-internet-suspended-for-two-more-days-in-pulwama
پلوامہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطلی میں مزید توسیع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 4:23 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وانپور اور ہنوپوہ علاقہ کے ساتھ ساتھ تین کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے علاقوں میں حکام نے کچھ روز قبل موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا تھا۔ حکام نے ان علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو دوبار بحال کرنے کے لئے 8نومبر کا وقت مقرر کیا تھا، تاہم حکام نے ان علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کو مزید 11 نومبر تک معطل رکھنے کے احکامات صادر کیے ہے۔

پلوامہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطلی میں مزید توسیع

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ زیر نمبر 8(TSTS)2023کے مطابق ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پلوامہ کے وامپورہ اور ہانی پورہ علاقوں میں 5نومبر کی شام سات بجے لے کر 8 نومبر شام سات بجے تک موبائیل خدمات کو معطل رکھے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے موبائیل ڈیٹا سروسز کے غلط استعمال ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنا ناگزیر بن گیا ہے۔حکام نے ان علاوں میں موبائل انٹرنیٹ کو مزید معطل کرنے کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔

وہیں موبائل انٹرنیٹ معطل کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بانڈی پورہ میں سحافیوں سے بات کرتی ہوئے کہا کہ حکام کو لوگوں کو اس طرح کی کارروائیوں کی وجوہات بتانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:


یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس علاقے میں ایک غیر مقامی شحص کی ہلاکت کا واقع پیش آیا تھا جس کے بعد اس علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کو معطل کردیا گیا ہیں۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی مختلف وجوہات کے باعث انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا گیا تھا۔ جولائی سنہ 2016 لشکر طیبہ کے کمانڈر برہان کی ہلاکت کے بعد تو وادی کشمیر میں تقریباً چار ماہ کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اس دوران انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details