اردو

urdu

ETV Bharat / state

Missing Sopore Fruit Grower Traced: سوپور کا لاپتہ شخص پلوامہ میں برآمد - لاپتہ شخص پلوامہ میں برآمد

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 48 سالہ تاجر Missing Sopore Fruit Grower کو قصبے پلوامہ سے پولیس نے ڈھونڈ Fruit Grower Found In Pulwama نکالا ہے۔

Missing Sopore Fruit Grower Found: سوپور کا لاپتہ شخص پلوامہ میں برآمد
Missing Sopore Fruit Grower Found: سوپور کا لاپتہ شخص پلوامہ میں برآمد

By

Published : Jan 2, 2022, 5:19 PM IST

جموں و کشمیر کے اچابل سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر Missing Sopore Fruit Grower کو پلوامہ پولیس نے اتوار کی سہ پہر مرکزی قصبہ پلوامہ سے ڈھونڈ Missing Sopore Fruit Grower Traced نکالا ہے۔ اس کی شناخت غلام نبی نائیکو (48) ولد جی قادر ساکن اچابل، رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔

سوپور سے تعلق رکھنے والا تاجر Sopore Fruit Grower گزشتہ سال 22 ستمبر سے لاپتہ تھا، جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے کئی بار احتجاج کیا اور اس کے پتہ لگانے کا مطالبہ کیا۔ نائکو فروٹ منڈی سوپور میں بطور تاجر کام کر رہا تھا اور اس سال 22 ستمبر کو کاروباری مقصد کے لیے شوپیاں روانہ ہوا تھا، لیکن اسی دن لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس معاملے پر اہل خانہ نے کہا تھا کہ نائیکو Missing Sopore Fruit Grower Naiku نے اس شام 5:45 بجے فون پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ قریب میں ہی ہیں اور جلد ہی گھر پہنچ جائیں گے لیکن اس کے بعد اس کا فون بند ہو گیا خاندان کے ایک رکن نے کہا کہ وہ اس کے بعد سے اس کا سراغ نہیں لگا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Rampur Missing Woman: شوہر نے اپنی لاپتہ بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کیا


وہیں پلوامہ پولیس نے اس شخص کو سوپور پولیس Sopore Police کے سامنے ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details