اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ - کشمیر

جنوبی کشمیر کے  ترال علاقے میں پولیس نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترال: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ
ترال: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ

By

Published : Mar 18, 2020, 5:01 PM IST

Updated : Mar 18, 2020, 5:17 PM IST

ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، سی آر پی اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علی الصبح جنگلات میں کمین گاہ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔‘‘

ترال: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ

انہوں نے کہا کہ کمین گاہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا جسے ’’عسکریت پسند کسی بڑی کارروائی کے لیے استعمال کرنا کا منصوبہ رکھتے تھے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی پی او نے کہا کہ کمین گاہ جیش محمد تنظیم سے وابستہ عسکریت پسندوں کی تھی۔

دریں اثناء ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں بھی پولیس نے جنگلات میں ایک کمین گاہ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

Last Updated : Mar 18, 2020, 5:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details