اونتی پورہ پولیس نے فوج کی 42 آرآر اور 180 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک عسکری معاون کو گرفتار کیا ہے۔
ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سعید آباد پستونہ میں عامر اشرف خان کو اپنے گھر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک چینی ساخت کا گرینیڈ برآمد کیا۔