پلوامہ میں ذہنی طور معذور شخص کی لاش برامد
انتقال ہوئے شخص کی شناخت شکیل احمد ساکنہ حضرت بل سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔
پلوامہ میں ذہنی طور معذور شخص کی لاش برامد
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نونگری گاؤں میں بدھ کی صبح ذہنی طور پر معذور ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نونگری علاقے کے لوگوں نے علاقے میں ایک لاش دیکھ لی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔
انتقال ہوئے شخص کی شناخت شکیل احمد ساکنہ حضرت بل سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری لوازمات پورے کر کے لاش کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کریا۔