ترال: کشمیر کے ترال میں بیک ٹو ولیج کے چوتھے مرحلے کے حوالے سے ٹاؤن ہال ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ جب کہ دیگر محکموں کے تمام سیکٹورل افسرز بھی میٹنگ میں شامل تھے۔ میٹنگ میں بیک ٹو ولیج کے چوتھے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ان پروگراموں میں شرکت کریں۔ Meeting Organized Regarding Back to Village
Back to Villag Program بیک ٹو ولیج کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام
حکومت جموں و کشمیر نے دیہی عوام میں باوقار معیار زندگی کی شدید خواہش پیدا کرنے کے لیے نچلی سطح پر لوگوں تک پہنچنے کا ایک پرجوش اور وسیع پروگرام شروع کیا ہے۔ 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا مقصد ریاست کے لوگوں اور سرکاری افسران کو مساوی ترقی کے مشن کو آگے بڑھانے کی مشترکہ کوشش میں شامل کرنا ہے۔ Back to Village in Tral
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت جموں و کشمیر نے دیہی عوام میں باوقار معیار زندگی کی شدید خواہش پیدا کرنے کے لیے نچلی سطح پر لوگوں تک پہنچنے کا ایک پرجوش اور وسیع پروگرام شروع کیا ہے۔ 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا مقصد ریاست کے لوگوں اور سرکاری افسران کو مساوی ترقی کے مشن کو آگے بڑھانے کی مشترکہ کوشش میں شامل کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پنچایتوں کو متحرک کرنا اور کمیونٹی کی شراکت کے ذریعے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔