اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد، کیمسٹ دکان سربمہر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے 8000 روپے جرمانہ وصول کیا گیا وہیں چیکنگ کے دوران قصبہ پلوامہ میں ایک کیمسٹ کی دکان کو سربمہر بھی کیا گیا۔

پلوامہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد، کیمسٹ دکان سربمہر
پلوامہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد، کیمسٹ دکان سربمہر

By

Published : Jul 26, 2021, 7:47 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 9:46 PM IST

ضلع پلوامہ میں مختلف سرکاری محکموں - جن میں محکمہ ریونیو، پولیس اور بلدیاتی محکمہ کے ملازمین شامل ہیں - نے مشترکہ طور پر قصبہ پلوامہ کے مین مارکیٹ میں چیکنگ ڈرائیو کا انعقاد عمل میں لایا۔

پلوامہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد، کیمسٹ دکان سربمہر

ڈرائیو کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری نہ کرنے والے مختلف افراد سے 8000 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ وہیں ٹیم نے ایک کیمسٹ کی دکان کو سربمہر بھی کردیا۔

sdf

پولیس افسران نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم ماہرین کی جانب سے تیسری لہر کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

sdf
sdf

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے وضع کی گئی گائڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے سے ہی وبائی بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بارہمولہ میں حادثاتی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

محکمہ ریونیو کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ محمد رمضان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگرچہ ضلع میں کووڈ متاثرین کی تعداد کافی کم ہوئی ہے تاہم لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ترک نہیں کرنا چاہئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا مقصد جرمانہ وصول کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر خصوصاً ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر آمادہ کرنا ہے۔

Last Updated : Jul 26, 2021, 9:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details