اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mann ki Baat ترال سیموہ میں 'من کی بات' سننے کیلئے بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد - من کی بات 103ویں ایپیسوڈ

ضلع پلوامہ کے ترال سیموہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' سننے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں خواتین نے شرکت کی۔

Etv Bharat
ترال سیموہ میں من کی بات سننے کیلئے بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد

By

Published : Jul 30, 2023, 5:07 PM IST

Updated : Jul 30, 2023, 7:22 PM IST

ترال سیموہ میں 'من کی بات' سننے کیلئے بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد

ترال ( پلوامہ): وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام سننے کے لیے آج سیموہ ترال میں بی جے پی مائناریٹی مورچہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت مہیلا مورچہ ضلع صد دیوندر کور نے کی۔ اس موقع پر خواتین کی ایک اچھی تعداد نے وزیر اعظم کے من کی بات سنی، جبکہ دیوندر کور نے اس موقع پر مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں خواتین کو آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائے اور اپنی زندگی کو بہتر بنائیں۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیوندر کور نے بتایا کہ آج کا پروگرام محض اس وجہ سے منعقد کیا گیا تھا تاکہ ملک کے وزیراعظم کی من کی بات کو سنا جا سکے کیونکہ اسے انسان کی زندگی کو بہت فاہدہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نو سال مودی حکومت کے باوجود مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں ابھی زیادہ جانکاری پبلک کو نہیں ہے اور اس لئے وہ گھر گھر جاکر یہ کام کر رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:Mann ki Baat من کی بات، درخت لگانے اور پانی بچانے کی کوششوں کا حصہ بنیں شہری، پی ایم مودی

واضح رہے کہ آج آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 103ویں ایپیسوڈ سے پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ 'پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا اور ہم وطنوں سے ان مہمات میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ مودی نے کہا کہ 'بارش کا یہ وقت درخت لگانے اور پانی کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ آزادی کے امرت مہاتسو کے دوران بنائے گئے 60 ہزار سے زیادہ امرت سرووروں میں بھی چمک بڑھی ہے۔ اس وقت 50 ہزار سے زیادہ امرت سروور بنانے کا کام جاری ہے۔ ہمارے اہل وطن پوری آگاہی اور ذمہ داری کے ساتھ پانی کے تحفظ کے لیے نئی کوششیں کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 30, 2023, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details