مزید پڑھیں:Supreme Court on 370 دفعہ 370 سے متعلق دائر عرضیوں کی فہرست تیار کریں گے، سی جے آئی
Managing Director SIDCO منیجنگ ڈائریکٹر راکیش منہاس نے ضلع پلوامہ کے صنعتی مرکز کا دورہ کیا
انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ (IAL) نے SIDCO/SICOP کے نئے تعینات ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر راکیش منہاس کے ساتھ SIDCO کانفرنس ہال لاسی پورہ میں میٹنگ کی گئی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریزسنٹر (DIC)، SIDCO، اورمتعلقہ تحصیلداربھی موجود رہے۔ اس میٹینگ کا مقصد IGC لاسی پورہ کی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔Managing Director SIDCO/SICOP Visited Pulwama
انہوں نے پولٹری اور چمڑے کے یونٹس کے ساتھ ان کے مخصوص تحفظات اور مسائل کو دور کرنے کے لیے اگلے ہفتے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا گیا، اور دونوں جماعتوں نے لاسی پورہ میں صنعتی شعبے کو متاثر کرنے والے مسائل کے حل میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ IAL نے SIDCO/SICOP کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا ان کے خدشات کے فوری اور مثبت جواب پر شکریہ ادا کیا، اور خطے میں صنعتی شعبے کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل تعاون کے لیے پر امید ہے۔ اس موقع پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن صدر حاجی محمد مظفر نے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر نے ہمیں یقین دلایا کہ صنعت کے حوالے سے ہر ایک مسئلہ حل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی جس نے بھی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ یہاں پر مزید صنعتیں قائم کئے جاسکے۔