تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ چوک میں پولیس نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا اور جب اسکی تلاشی لی گئی تو اسکے قبضے سے شراب کی سولہ بوتلیں برآمد کی۔
غیر قانونی شراب فروخت کرنے والا گرفتار - اونتی پورہ
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر شراب بیچنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت چرسو اونتی پورہ کے اشتیاق محمود کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 143/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز ہی اونتی پورہ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کے خلاف پی ایس اے عائد کیا تھا۔
مختلف فن کی ماہر، بی یو ایم ایس کی طالبہ
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ تاہم پولیس اور انتظامیہ منشیات کو ختم کرنے کے سلسلے میں کوششیں کر رہی ہے اور آئے روز منشیات سمیت اس میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لایا جا رہا ہے۔