پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میونسپل کمیٹی پانپور کے صدر عہدے کے لیے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ 12کونسلرز نے تین امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔ میونسپل کونسل پانپور کے صدر امیدوار کے لیے ملک یعقوب، بنسی لال اور عرفات خان کے مابین مقابلہ ہوا جس میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مَلک یعقوب نے کامیابی حاصل کی۔ Yaqoob Wins Municipal Committee Pampore Presidential Election
Malik Yaqoob Wins MC Pampore Election: ملک یعقوب میونسپل کمیٹی پانپور کے نئے صدر - میونسپل کمیٹی پانپور
میونسپل کمیٹی پانپور کے صدارتی عہدے کے لئے انتخابات میں تین امیدواروں کی قسمت آزمائی میں بی جے پی امیدوار نے میدان مار لیا۔ Municipal Committee Pampore Presidential Election
ملک یعقوب میونسپل کمیٹی پانپور کے نئے صدر
منتظمین کے مطابق انتخابات کے پہلے دور میں بنسی لال کو محض دو ووٹ حاصل ہوئے اور وہ صدارتی عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے، جبکہ عرفات خان اور ملک یعقوب کے مابین برابر ووٹ ڈالے جانے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں ملک یعقوب کے حق میں 8جبکہ عرفات کو صرف 4ووٹ ڈالے گئے۔ جس کے بعد ملک یعقوب کو ایک بار پھر صدر عہدے کے لیے کامیاب قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں:MC Pampore Cleanliness Drive: میونسپل کمیٹی پانپور کی جانب سے صفائی مہم