اردو

urdu

ETV Bharat / state

Health Center Karimabad کریم آباد ڈسپنسری کو اپگریڈ کرکے ہیلتھ سینٹر بنایا جائے - پرائمری ہیلتھ سنٹر کشمیر

ضلع پلوامہ کے کریم آباد میں 1956 میں ایک ڈسپنسری کا قیام کیا گیا، تب سے لیکر آج تک اس ڈسپنسری کو اپگریڈ نہیں کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اسے ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کی اپیل کی، تاکہ علاقہ کے لوگوں کو پہتر طبی سہولیات فراہم ہوجائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 17, 2023, 5:41 PM IST

کریم آباد ڈسپنسری کو اپگریڈ کر کے ہیلتھ سینٹر بنایا جائے

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے کے لوگوں نے مانگ کی کہ ان میں علاقے میں قائم کیے گئے سب سنٹر( ڈسپنسری) کو ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ کریم آباد علاقے اگرچہ آبادی کے لہذا سے کافی بڑا گاؤں بھی ہے لیکن ابھی تک اس علاقہ کے لیے پی ایچ سی کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔واضح رہے کہ علاقہ میں ایک سب سنٹر ( ڈسپنسری) 1956 میں قائم کیا گیا تھا اور تب سے آج تک اسے اپگریڈ نہیں کیا گیا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے 1956 میں قائم کیا گیا۔ سب سنٹر آج بھی سب سنٹر ہے اور آج تک کسی بھی حکومت نے اسے اپ گریڈ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا گاؤں میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس مسئلہ کو بار بار سرکار کی نوٹس میں لایا گیا تاہم آج تک اس مسئلہ کے لیے کوئی بھی حل نہیں نکالا گیا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ضلع کے محتلف علاقوں میں سب سنٹروں کو پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں تبدیل کیا گیا لیکن اس علاقے میں یہ خواب ہی رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Kakapora Health Center پرائمری ہیلتھ سنٹر کا کا پورہ کو این کیو اے ایس سرٹیفکٹ سے نوازا گیا

لوگوں کے مطابق اگرچہ انتظامیہ نے اس علاقے میں ایک عوامی دربار کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں ضلع پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر سمیت سبھی افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو عوامی دربار میں اجاگر کیا گیا اور اس وقت انتظامیہ نے یقین دہانی کی کہ ہیلتھ سنٹر کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا، لیکن آج تک یہ مسئلہ جو کے تو رہا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اس مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details