اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران گراں فروشی کا الزام - پلوامہ

جنوبی کشمیر میں قصبہ ترال کے باشندوں نے لاک ڈاؤن کے دوران سبزیوں، پھلوں، ادویات اور اشیاء ضروریہ میں گراں فروشی کا الزام عائد کیا ہے۔

price hike tral
لاک ڈائون کے دوران گراں فروشی کا الزام

By

Published : Apr 7, 2020, 7:17 PM IST

مسلسل لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں یومیہ اجرت پر کام کر رہے مزدور و کاریگر اور نجی اداروں میں کام کر رہے ملازمین کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں انہوں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے وابستہ افراد نے بعض تاجرین اور ادویہ فروشوں پر قیمتیں بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔

لاک ڈائون کے دوران گراں فروشی کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ ’’مسلسل لاک ڈاؤن کے چلتے سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی ہوشربا قیمتوں سے مقامی آبادی عاجز آچکی ہے۔‘‘

اس ضمن میں انہوں نے انتظامیہ کو گراں فروشی پر لگام کسنے کی اپیل کی ہے۔

تاہم ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کہا کہ ’’انتظامیہ کسی بھی فرد کو حالات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ ترال کے تاجرین خصوصا سبزی فروشوں کو انتظامیہ کی جانب سے خصوصی تعاون حاصل ہے اور انہیں قصبے میں سبزیاں وغیرہ درآمد کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details