ترال: نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور انہیں سماج کے تئین ایک مثبت سوچ ابھارنے کے مقصد سے رٹھسونہ ترال میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ایک معزز سماجی کارکن محمد اکبر بٹ نے کیا جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل کود نوجوان نسل کی بہتر نشونما کے لئے لازمی ہے۔ تندرست معاشرہ بہترین قوم کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیگر کھیلوں میں بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور سماج کے بہتر نشو ونما کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول ،شکارگاہ کیمپ سے وابستہ آفیسر، اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی اور اوقاف اراکین کے ساتھ ساتھ کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ٹیموں نے جزبہ دکھایا اور ایک دوسرے کو ٹکر دینے کی کوشش کی۔