جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں واقع جے کے ای ڈی آئی(جموں و کشمیر انٹرپنیورشپ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ) میں آج لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والی کئی ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح کیا۔
رورل لائیولی ہوڈ مشن جموں و کشمیر کی جانب سے آج دیہی خواتین کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس مشن کے تحت دیہی خواتین کے لیے شروع کیے جانے والے کئی ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ دیہی خواتین کو زراعت اور پشوپالن شعبے میں مستحکم بنانے کے کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر 80 چھوٹی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ایپ مشینوں کو بھی تقسیم کیا گیا۔
پروگرام میں لیفٹننٹ گورنر منہوج سنہا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، جب کہ چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، ڈیوژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، پرنسپل سیکریٹری رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر این آر ایل ایم ڈاکٹر سحرش اصغر، ایڈیشنل سیکریٹری این آر ایل ایم، کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ و دیگر افسران بھی موجود رہے۔