اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Sinha Inaugurates International Conference ایل جی منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا - ایتھلیٹک ٹریک

ضلع پلوامہ کے آئی یو ایس ٹی اونتی پورہ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ LG Sinha inaugurates International Conference

ایل جی منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا
ایل جی منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

By

Published : Sep 6, 2022, 10:26 PM IST

اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے زیر اہتمام آج IUST اونتی پورہ میں انڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی (ISS) کے تعاون سے 'معاشرہ، ثقافت اور سماجی تبدیلی، کشمیر اور اس سے آگے' پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب کی صدرات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کی۔ LG Sinha Inaugurates International Conference

ایل جی منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

اس کے ساتھ ساتھ، IUST Synthetic Athletic Track، جموں و کشمیر میں واحد بین الاقوامی معیار کے ایتھلیٹک ٹریک کا بھی منوج سنہا نے افتتاح کیا۔ یہ ٹریک سطح سمندر سے 1657 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے 400 میٹر لمبا ایتھلیٹک ٹریک کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت حکومت ہند کی جانب سے 6.09 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ پہلی جے اینڈ کے چانسلرز ایتھلیٹک میٹ، مرد اور خواتین 2022 کا افتتاح چانسلر کے ذریعہ کیا گیا جہاں جموں و کشمیر کی تمام یونیورسٹیوںکی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

دو روزہ کانفرنس کے کلیدی مقرر پروفیسر سری حنفی، پروفیسر آف سوشیالوجی، چیئرمن اسلامک اسٹڈیز پروگرام اور بیروت کی امریکن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سوشیالوجیکل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ پروفیسر ابھا چوہان، اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ LG Sinha inaugurates International Conference Athletic Track at IUST Awantipora

اپنے خطاب میں ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ یہاں اقتصادی، سماجی اور معاشرتی سطح پر انقلاب لایا جا سکے ۔ منوج سنہا نے بتایا کہ کچھ عناصر نے اپنے مقاصد کے لیے یہاں کے نوجوانوں کا خون بہایا ہے تاہم ہماری حکومت وعدہ بند ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیت سازی، کے علاوہ ٹورازم کو بڑھاوا دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر شکیل احمد رومشو، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے اے ڈی جی وجے کمار ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تاہم ضلع انفارمیشن آفیس پلوامہ کی نا اہلی کی وجہ سے کئی صحافیوں کو ایل جی موصوف کے دورے کو کور کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے صحافتی برادری نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Voting Rights to Non Locals: غیر مقامی باشندوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے: محبوبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details