اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Encounter Update: پلوامہ تصادم میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند ہلاک

ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت 02 اے کے 47 رائفلز اور 01 پستول برآمد ہوا ہے۔ Three militants killed in Pulwama Encounter

پلوامہ تصادم میں لشکر طیبہ  کے تین عسکریت پسند ہلاک
پلوامہ تصادم میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jun 12, 2022, 6:32 AM IST

Updated : Jun 12, 2022, 8:53 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں عسکریت پسند مقامی ہیں جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ Encounter in Pulwama

پلوامہ تصادم میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت جنید شیرگوجری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 13 مئی 2022 کو پولیس اہلکار ریاض احمد کے قتل میں ملوث تھا اور یہ 14 مئی سے لاپتہ تھا۔ دیگر دو مارے گئے عسکریت پسندوں کی شانخت ضلع پلوامہ کے فاضل نذیر بھٹ اور عرفان ملک کے طور پر ہوئی ہے، عرفان احمد ملک جو کہ آربل علاقے سے تعلق رکھتا تھا اور اس نے ایم ایس سی اور بیڈ کی ڈگری مکمل کی تھی۔ یہ دونوں 13 اور 14 مئی سے لاپتہ تھے۔ Three militants killed in Pulwama Encounter

پلوامہ تصادم میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ 'وہیں ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت 02 اے کے 47 رائفلز اور 01 پستول برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی۔ سکیورٹی فورسز کے عسکریت پسندوں کے قریب پہنچنے پر سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع کولگام کےکھنڈی پورہ علاقے میں ہوئے تصادم میں حزب المجاہدین کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔ Encounter in Kulgam

Last Updated : Jun 12, 2022, 8:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details