ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں آج اس وقت کھلبلی مچ گئی جب سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک پرائیوٹ گاڑی پر گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ شاہراہ پر تیز رفتار سے جا رہی ایک 'مشکوک' ویگنار گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مرن پلوامہ کی ایک خاتون جاسیہ دختر پرویز احمد زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر پی ایچ سی اونتی پورہ میں علاج معالجے کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔
پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ چوک کے قریب سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نصر اللہ نے ایک گاڑی زیر نمبر JK01-8038 کو رکُنے کے لیے کہا لیکن ڈرائیور نصر اللہ کو چونکا کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ اس کے بعد پڈگام پورہ کے مقام پر میں دوبارہ سے اسے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن پھر بھی نہیں رُکا، جس کے بعد سی آرپی ایف کی 130 بٹالین کی ناکہ پارٹی نے پہلے وارننگ دیتے ہوئے ہوا میں فائرنگ کی لیکن ڈرائیور گاڑی روکنے میں کوئی توجہ نہیں دی۔