اردو

urdu

ETV Bharat / state

حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان فوت

کشمیر کے ترال علاقے میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک بائک سوار حرکت قلب ہونے سے فوت ہوا۔

حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان کی فوت
حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان کی فوت

By

Published : Apr 12, 2020, 8:22 PM IST

تفصیلات کے مطابق لال پورہ کہلیل ترال سے تعلق رکھنے والے نذیر احمد وانی ولد اسداللہ وانی اپنے موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا اسی دوران وہ حرکت قلب بند ہونے سے موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔

اگرچہ مذکورہ نوجوان کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔

ترال پولیس نے کیس رجسٹر کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر واقعے کی خبر پھیلتے ہی پورے گاوں ماتم چھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details