پلوامہ: جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع پلوامہ کے چیواہ، اولر ترال علاقے میں اُس وقت غم و اندوہ کہ لہر دوڑ گئی جب مقامی باشندوں کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مقامی نوجوان کی ریاست راجستھان میں سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی۔ Snakebite kills Kashmir Youth in rajasthanسانپ کے کاٹنے سے فوت ہوئے نوجوان کی شناخت اٹھارہ سالہ شاکر احمد وانی ولد گل محمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔
Tral youth dies of snakebite in Rajasthan: سانپ کے کاٹنے سے ترال کے نوجوان کی راجستھان میں موت
ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سالہ نوجوان کی مبینہ طور سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی۔Kashmiri youth dies of snakebite in Rajasthan
سانپ کے کاٹنے سے ترال کے نوجوان کی راجستھان میں موت
مقامی باشندوں کے مطابق شاکر احمد مگس بانی کے کاروبار سے منسلک تھا اور ریاست راجستھان میں کچھ ماہ سے عارضی طور پر مقیم تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک زہریلے سانپ کے کاٹنے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ یہ خبر علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی زار و قطار رہنے لگیں، وہیں میت کو گھر لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔