اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر ایف سی نے فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا - تحصیلدار پانپور

فاٸنل میچ کے ابتدائی مرحلے کے 25 منٹ میں کشمیر ایف سی کی جانب سے زاہد احمد نے پہلا گول داغا جس وجہ سے کشمیر ایف سی نے میچ میں پکڑ مضبوط بناکر فائنل میچ کو اپنے نام کر لیا۔

Kashmir FC won the football tournament
کشمیر ایف سی نے فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا

By

Published : Nov 9, 2020, 5:30 PM IST

اقبال فٹبال اکیڈمی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں منعقد کیے گئے دن رات فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل شام اقبال اسٹیڈیم پانپور میں کھیلا گیا۔

کشمیر ایف سی نے فٹبال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا

یہ فائنل میچ کشمیر ایف سی اور علمدار ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں کشمیر ایف سی نے علمدار ایف سی کو فاٸنل میچ میں شکست دی۔

فاٸنل میچ کے ابتدائی مرحلے کے 25 منٹ میں کشمیر ایف سی کی جانب سے زاہد احمد نے پہلا گول داغا جس وجہ سے کشمیر ایف سی نے میچ میں پکڑ مضبوط بناکر فائنل میچ کو اپنے نام کر لیا۔

منیب احمد کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا ہے۔ اس دوران تحصیلدار پانپور مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، جبکہ میڈیکل افسر محمد اشرف کے علاوہ دیگر افسران بھی وہاں موجود رہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی تحصیلدار پانپور نے کہا کہ کھیل کود سے نوجوانوں کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے سبب ویسے بھی نوجوان گھروں میں قید رہے، کھیل کود سے ان میں جسمانی اور ذہنی قوت پیدا ہوگی اور ان میں کھیل کے تئیں جذبہ پیدا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details