اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: آئی ٹی آئی کے مقامی دفتر پر اے سے بی کا چھاپہ - کاغذات ضبط

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جمعرات کو آئی ٹی آئی دفتر پر اینٹی کرپشن بیورو کی ایک ٹیم نے چھاپہ ماری کے دوران دستاویز اپنی تحویل میں لے لیے۔

ترال. آئ ٹی ای کے مقامی دفتر پر اے سے بی کا چھاپہ
ترال. آئ ٹی ای کے مقامی دفتر پر اے سے بی کا چھاپہ

By

Published : Sep 3, 2020, 3:08 PM IST

Updated : Sep 3, 2020, 10:21 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں واقع آئی ٹی آئی دفتر پر اینٹی کرپشن بیرو کی ایک ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا۔

ترال. آئ ٹی ای کے مقامی دفتر پر اے سے بی کا چھاپہ

چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن بیرو ٹیم نے کچھ ضروری کاغذات اپنی تحویل میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق شکایات موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیرو کی ایک ٹیم جمعرات کی صبح آئی ٹی آئی دفتر میں داخل ہوئی اور وہاں اسٹاک رجسٹر سمیت دیگر کاغذات ضبط کیے۔

معلوم ہوا ہے کہ آئی ٹی آئی دفتر ترال میں مبینہ طور بڑے پیمانے پر خرد برد کیا گیا ہے اور متعدد اشیاء بغیر ٹینڈر کے خریدی گئی ہیں۔

خبر تحریر کیے جانے تک اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم آفس کے اندر موجود تھی اور دیگر کاغذات کھنگالنے میں مصروف تھی۔

Last Updated : Sep 3, 2020, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details