جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے بارہویں جماعت کے امتحانات میں جہاں پہلی تین پوزیشن پر لڑکیوں کا قبضہ رہا، وہیں سب ضلع ترال کے ایک گاؤں نئی بگ سے تعلق رکھنے والے فرقان الوحید نام کے ایک طالب علم نے چار سو چھیانوے 496 نمبرات حاصل کر کے امتحان میں چوتھا مقام حاصل کر کے نہ صرف ترال بلکہ پورے پلوامہ ضلع کا نام روشن کیا۔Topper From Pulwama
فرقان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔ ان کے والد مزدوری کرتے ہیں، تاہم فرقان نے اپنے والدین کے خواب کو پورا کر نے میں کامیابی حاصل کی۔ امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونے پر فرقان کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ رشتہ دار اور عزیز و اقارب فرقان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ JK BOSE 12th Results
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں فرقان نے بتایا کہ عزائم پختہ ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک وملت کی خدمت کریں۔ Furqan wants to become a Doctor
فرقان نے بتایا کہ امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سخت محنت ضروری ہوتی ہے اور اس لیے طلبا کو چاہیے کہ اس جانب دل و جان سے توجہ دیں اور فروعی معاملات میں نہ الجھیں۔
امتحانات میں لڑکوں کی بہ نسبت لڑکیوں کی بازی مار نے پر پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں انوں نے بتایا کہ لڑکوں کے اندر کسی بھی طرح کی کمی نہیں ہے، لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیاں اب لڑکوں کی بہ نسبت زیادہ محنت کر رہی ہے جب کہ لڑکے زیادہ تر وقت سوشل میڈیا اور گیمز پر صرف کرتے ہیں۔ Top position from Pulwama with 496 Marx