ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے نملہ بل علاقے میں واقع جموں و کشمیر بینک کی مین برانچ کو انتظامیہ نے اس وقت عارضی طور بند کرنے کے احکامات صادر کیے جب بینک میں کام کر رہے 7ملازمین کی کورونا رپورٹ مثبت 7 J&K Bank Employees Tested Positiveپائی گئی۔
جے کے بینک پانپور شاخ کے پانچ ملازمین کی کورونا تشخیص مثبت سات ملازمین کی کورونا رپورٹ مثبت پائے جانے اور کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے انتظامیہ نے بینک کو عارضی طور بند کر دیا۔
تحصیلدار پانپور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’بینک عملہ میں سے پانچ افراد کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد محکمہ مال اور محکمہ صحت کے افسران کی ٹیم نے بینک کا معائنہ کیا اور سبھی عملہ کی کورونا ٹیسٹنگ عمل میں لائی۔‘‘
مزید پڑھیں:J&K Bank Employees Tested Positive : جموں و کشمیر بینک کی دو شاخیں پبلک ڈیلنگ کے لیے بند
انہوں نے کہا کہ ریپڈ ٹیسٹنگ کے دوران مزید دو افراد کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا، جس کے بعد منیجر سے بینک کو عارضی طور بند کرنے کو کہا گیا۔