پروگرام کے دوران قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آۓ ہوۓ لوگوں نے بجلی،پانی اور ایجوکیشن کے علاوہ سڑکوں و دیگر معملات کے حوالے سے درپیش مشکلات ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے رکھے۔
پانپور میں جن ابھیان پروگرام منعقد ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جاٸز مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے وعدوں کا بے صبری سے انتظار
کمشنر موصوف نے پروگرام میں شریک افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی طرح سے پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر دو سو کے قریب لوگوں میں ڈومساٸیل سرٹفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ہیں جس پر عام لوگوں نے انتظامیہ کے افسروں کا شکریہ ادا کیا۔