اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں تصادم کے بعد کرفیونافذ

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی علی الصبح فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند، ایک فوجی اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ ایک عام شہری اور دو فوجی زخمی ہوئے۔

پلوامہ تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک، شہر میں کرفیو

By

Published : May 16, 2019, 12:50 PM IST

Updated : May 16, 2019, 3:18 PM IST

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج، نیم فوجی اور پولیس کی سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے پلوامہ قصبہ کی ڈلی پورہ بستی کا دوران شب محاصرہ کیا۔
اس کے بعد تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

پلوامہ تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک، شہر میں کرفیو، متعلقہ ویڈیو
اس تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن کی شناخت کریم آباد کے نصیر احمد پنڈت، برتھی پورہ کے عمر علی اور غیر ریاستی عسکریت پسند خالد کے طور ہوئی ہے۔

تصادم میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا جس کی شناخت سندیپ سنگھ کے طور ہوئی۔ ساتھ ہی دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اس دوران دو عام شہریوں، جو آپس میں سگے بھائی ہیں، کو گولیاں لگیں۔ ان میں سے بعد میں ایک کی موت ہوئی۔ اس کی شناخت رئیس احمد ڈار کے طور ہوئی۔
جبکہ زخمی نوجوان کو پلوامہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تصادم شروع ہوتے ہی انتظامیہ نے پلوامہ قصبے میں کرفیو نافذ کیا جبکہ نزدیکی علاقوں میں سخت بندشیں عائد کیں۔ اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جو آخری اطلاع تک جاری جاری تھیں۔ تاہم کرفیو کے باوجود بھی پلوامہ قصبہ کے اندر اور باہر کئی مقامات پر نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی ہیں۔
ہلاک شدہ عام شہری اصل میں پکھر پورہ بڈگام کا باشندہ تھا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ کئی برسوں سے یہاں پلوامہ میں رہائش پذیر تھا۔ اس کی میت کو تدفین کے لئے پکھر پورہ لیا گیا ہے۔
پورے ضلع میں ان ہلاکتوں پر مکمل ہڑتال ہے جبکہ تمام تر تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

Last Updated : May 16, 2019, 3:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details