اردو

urdu

ETV Bharat / state

نرسمہا نند کو مارنے کی 'سازش' میں کشمیری نوجوان گرفتار

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جیش محمد نامی عسکری تنظیم نے جان محمد کو ذمہ داری دی تھی کہ وہ پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں ناقابل برداشت بیان دینے والے مہنت نرسمہا نند سرسوتی کو ہلاک کرے۔

نرسمہا نند کو مارنے کی سازش میں کشمیری نوجوان گرفتار
نرسمہا نند کو مارنے کی سازش میں کشمیری نوجوان گرفتار

By

Published : May 17, 2021, 2:08 PM IST

Updated : May 17, 2021, 2:40 PM IST

ڈسنا کے مندر کے سربراہ مہنت نرسمہا نند سرسوتی، جنہوں نے حال ہی میں پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیا تھا، کو قتل کرنے کی سازش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق یہ سازش پاکستانی عسکری تنظیم جیش محمد نے کی تھی۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی پہچان جان محمد ڈار عرف جہانگیر سادھو کے طور پر ہوئی ہے۔

اسپیشل سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جان محمد کو مشن دیا گیا تھا کہ وہ سادھو کا بھیس بنا کر نرسمہا نند سرسوتی کو ہلاک کرے۔ اسپیشل سیل نے ملزم سے اسلحہ کے علاوہ زعفرانی لباس بھی برآمد کیا ہے۔

تاہم جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے ڈسنا کے دیوی مندر کے مہنت مہنت یتی نرسمہا نند سرسوتی نے کچھ دن پہلے دہلی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

اسپیشل سیل نے انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ مل کر معلوم کیا کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ کے رہائشی جان محمد کو سرسوتی کو ہلاک کرنے کا مشن دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے ایک پستول، دو میگزین، 15 کارتوس، بھگوا رنگ کا کرتہ اور کچھ دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو سن 2016 میں فوج پر پتھراؤ کے معاملے میں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ ہلاک شدہ عسکریت پسند برہان وانی کے انکاؤنٹر کے بعد پتھراؤ میں ملوث تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے دسمبر میں جموں و کشمیر میں عسکریت پسند عابد سے ملاقات کی تھی۔ عابد نے ہی اسے سوامی کو مارنے کا مشن دیا تھا۔

فروری میں وہ اپنے بھتیجے کا علاج کرنے دہلی آیا تھا۔ یہاں آنے کے بعد وہ جامع مسجد کے بشیر گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے۔ یہاں سے واپس آنے کے بعد اس نے عابد کو دہلی کے بارے میں بتایا، جس کے بعد اس نے سوامی نرسمہا نند سرسوتی کو قتل کرنے کا سازش رچی۔ انہیں کشمیر میں ہی اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔ اسے 6500 روپے نقد اور 35،000 روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے تھے۔ جامع مسجد میں انہوں نے عمر سے اسلحہ لیا۔ اس کے بعد وہ پہاڑ گنج گیا۔

پولیس نے جان محمد کو پہاڑ گنج کے شیوا ہوٹل سے گرفتار کیا۔ اس نے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور بڑھئی کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ دسمبر 2020 میں اس نے جیش محمد کے عسکریت پسند سے ملاقات کی، جس نے اسے سوامی کو قتل کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔ دونوں واٹس ایپ کے ذریعہ مسلسل رابطے میں تھے۔

Last Updated : May 17, 2021, 2:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details