اردو

urdu

By

Published : Nov 6, 2020, 6:14 PM IST

ETV Bharat / state

پانپور تصادم: عسکریت پسند کی خودسپردگی کا ویڈیو جاری

ویڈیو میں خود سپردگی کرنے والا عسکریت پسند کہتا ہے: 'میں اپنے بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ سب فریب ہے، دھوکہ دہی اور بہکاوا ہے'۔

پانپور تصادم: عسکریت پسند کی خودسپردگی کا ویڈیو جاری
پانپور تصادم: عسکریت پسند کی خودسپردگی کا ویڈیو جاری

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر خود سپردگی کرنے والے عسکریت پسند کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں: 'میرا نام خاور سلطان میر ولد محمد سلطان میر ساکن درنگہ بل پانپور ہے، میں نے یکم ستمبر کو عسکری راستہ اختیار کیا تھا۔

پانپور تصادم: عسکریت پسند کی خودسپردگی کا ویڈیو جاری

ویڈیو میں خود سپردگی کرنے والا عسکریت پسند کہتا ہے کہ 'میں پولیس اور فوج کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج مجھے زندگی گذارنے کا دوسرا موقع دیا اور مجھے کسی طرح کی اذیت نہیں دی'۔

پلوامہ میں تصادم ختم، دو عسکریت پسند اور ایک عام شہری ہلاک

اپنے ویڈیو بیان میں وہ مزید کہتا ہے: 'میں اپنے بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ سب فریب ہے، دھوکہ دہی اور بہکاؤ ہے'۔

ایک رپورٹ میں خاور سلطان کے والد کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ خاور کھریو پانپور میں ایک پالٹری فارم میں کام کرتا تھا اور دو ستمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد لا پتہ تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے تلاش کے بعد اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ خاور سلطان رواں برس اب تک تصادم آرائیوں کے دوران خود سپردگی اختیار کرنے والا نواں عسکریت پسند ہے۔

گزشتہ ماہ پانچ عسکریت پسندوں نے خود کو فوج کے حوالے کیا ہے۔ سوپور کے تجر شریف علاقے میں دو، اونتی پورہ میں ایک، بڈگام میں ایک عسکریت پسند نے تصادم آرائی کے دوران خودسپردگی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details