پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول وصوراہ میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ J&K Police Holds Cyber Crime Awareness Program in Pulwama آگاہی پروگرام میں ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ و تلامذہ کے علاوہ پلوامہ پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ پولیس افسران نے حاضرین کو سائبر کرائم سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
ایس ایچ او لیتر نے حاضرین کو آن لائن شاپنگ و سرفنگ کے دوران اپنی شناخت خصوصا کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ کے صحیح استعمال پر زور دیا۔ Cyber Crime Awareness Program in Pulwama انہوں نے کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، فشنگ وغیرہ دیگر سائبر کرائمز کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ وہیں طلبہ کو عریانیت و فحاشی کی تشہیر، کسی خاص طبقے خصوصا صنف نازک کی کمنٹس کے ذریعے تذلیل سے باز رہنے پر بھی زور دیا۔