تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر گرنیڈ حملہ کیا اور فائرنگ کی اس حملے میں 12 عام شہریوں کی زخمی ہو گئے ہیں۔
پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، 12 عام شہری زخمی
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر ایک گرینیڈ پھینکا جس میں 12 عام شہری افراد زخمی ہوگئے
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت راجا بیگم، شبیر احمد ڈار، مشتاق احمد، بشیر احمد ڈار، غلام محی الدین، حبیب اللہ شیخ، غلام نبی شیخ، سہیل احمد، عادل احمد، ابرار احمد ڈاراور بشیر احمد ڈار کے بطور کی ہے۔ ان سبھی کا تعلق ضلع پلوامہ سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عامی نامی ایک غیر مقامی بھی اس حملے میں زخمی ہوا ہے اور ان کا تعلق ریاست اترپردیش سے گتایا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاش شروع کردی ہے۔