اردو

urdu

ETV Bharat / state

Search Operation in Poonch پونچھ میں تلاشی آپریشن کا دائرہ راجوری کے جنگلی علاقوں تک وسیع کیا گیا

جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے پونچھ کے بھاٹہ دوڑیاں جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 25, 2023, 5:39 PM IST

جموں: پونچھ کے بھاٹہ دوڑیاں جنگلی علاقے میں پانچویں روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پیر پنچال پہاڑی کے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتک سیکورٹی فورسز نے پچاس کے قریب افراد کو حراست میں لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ کے بھمبر گلی میں سیکورٹی فورسز گاڑی پر ملی ٹینٹ حملے کے بعد پونچھ اور راجوری کے متعدد جنگلی علاقوں میں پانچویں روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج ، خصوصی کمانڈوز، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پوری طرح سے پابندی عائد کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے پونچھ کے ساتھ ساتھ راجوری کے جنگلی علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ جنگلی علاقے میں پانچ سے چھ ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر خط پیر پنچال کے جنگلی علاقوں میں زمینی اور فضائی نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔

راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈرون کیمروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے لیکن ابھی تک سیکورٹی فورسز کو کوئی کامیابی نہیں مل پائی ہے۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران کم از کم 50 افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا گیا۔ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے ساتھ ساتھ اب راجوری کے جنگلی علاقوں میں بھی پہرے بٹھا دئے ہیں۔

فوجی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر سراغ رساں کتوں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو کمین گاہوں کا بھی پتہ چلا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران پچھلے پانچ دنوں سے بھاٹہ دوڑیاں جنگلی علاقے میں خیمہ زن ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نے پہلے ہی مقامی لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ جنگلی علاقے میں جانے سے فی الحال گریز کریں کیونکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Search Operation In Poonch پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک رہائشی اور جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن کا آغاز

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details