اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں غیر قانونی شراب ضبط - کشمیر میں منشیات فروشی

پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث تین افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے۔ جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پلوامہ کے اونتی پورہ میں غیر قانونی شراب ضبط

By

Published : Nov 19, 2019, 10:03 PM IST

ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے اس ضمن میں بتایا کہ تینوں قصورواروں کو جیل منتقل کیا گیا ہے۔

پلوامہ کے اونتی پورہ میں غیر قانونی شراب ضبط

انکا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف کارروائی میں مزید تین افراد کو ھراست میں لیا گیا ہے جن کی تھویل سے شراب کی درجنوں بوتلیں اور 1600نشہ آور کیپسول برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی پولیس کو تلاش کافی عرصے سے تلاش تھی، انکے مطابق پولیس نے رواں برس اس ضمن میں 26افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 13کیسز کا اندراج ہوا ہے۔ اور پولیس نے 4لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کئے ہیں۔


پولیس کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی طور شراب اور منشیات کے کاروبار اور اس سے منسلک دوسرے کاموں پر قدغن لگانے کے لئے پولیس کمر بستہ ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details