اردو

urdu

ETV Bharat / state

حریت کارکن محمد ایوب خان کورونا کی وجہ سے فوت - ای ٹی وی بھارت

محمد ایوب گزشتہ پندرہ سالوں سے مرحوم محمد اشرف خان صحرائی کی سربراہی والی تحریک حریت کے ساتھ منسلک تھے۔

حریت کارکن محمد ایوب خان کورونا کی وجہ سے فوت
حریت کارکن محمد ایوب خان کورونا کی وجہ سے فوت

By

Published : May 20, 2021, 12:02 PM IST

Updated : May 20, 2021, 1:39 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے چیواکلان علاقے سے تعلق رکھنے والے حریت کارکن کورونا وائرس وبا سے متاثر ہونے کے بعد آج سرینگر کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

پلوامہ کے چیواکلان علاقے سے تعلق رکھنے والے حریت کارکن محمد ایوب خان چند روز قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

آج چند روز بعد وہ وبا سے جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کرگئے۔ اگرچہ بعد ازاں ان کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا لیکن نمونیا کی وجہ سے وہ انتقال کرگئے۔


واضح رہے کہ محمد ایوب گزشتہ پندرہ برس سے تحریک حریت کے ساتھ منسلک تھے اور مرحوم محمد اشرف خان صحرائی اس کے دو برس تک سربراہ تھے۔

Last Updated : May 20, 2021, 1:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details