این آئی اے کے مطابق یہ ملزمین عسکری کارروائیوں کا حصہ تھے۔ اور انہوں نے عسکریت پسندوں کی مدد کی تھی
پلوامہ خودکش حملہ: ملزمین کے مکانات کو این آئی اے نے اٹیچ کیا
جموں و کشمیر کے پلوامہ کے لیتھ پورہ علاقے میں ہونے والے خودکش حملے کے ملزمین شاکر بشیر اور انشا جان کے مکانات کو این آئی اے نے اٹیچ کیا۔
NIA
این آئی اے کے مطابق بشیر نے مبینہ طور پر پلوامہ خودکش حملہ آور عادل احمد ڈار کو پناہ فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی تھی۔ اسی خوفناک حملے کے بعد بھارت نے پاکستان میں واقع شدت پسند تنظیموں کے کیمپ پر حملہ بھی کیا تھا جس میں بھارتی فوج کے مطابق کئی عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے تاہم، پاکستان نے اس حملے کی تردید کی تھی۔