پلوامہ:کشمیر اور دہلی کی دوریاں 2019 کے بعد نہ صرف کم ہوگئی ہیں بلکہ اس دوران یہاں جامع تعمیر وترقی کا گراف بھی بہت بڑھ گیا ہے تاہم کچھ قوتوں کو یہ سب کچھ برداشت نہیں ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے گوری پورہ اونتی پورہ میں ایک تقریب کے حاشیے پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ۔Altaf Thakur on Hosting National Flag
انہوں نے بتایا کہ آج کشمیر میں ہر جانب ترنگا لہرا رہا ہے اور سرینگر سے لیکر شوپیاں تک جس طرح لوگ ترنگے کو عزت دے رہے ہیں اسے چند لوگوں کی نیند خراب ہو رہی ہیں۔