پلوامہ: ترال میں حج تریبیتی پروگرام میں ماسٹر ٹرینز نے بتایا کہ حرمین شریفین میں اپنے دن کیسے گزاریں۔ اس موقع پر عازمین کو ارکان حج، عبادات و معمولات کے علاوہ سفری دستاویزات و دیگر ضروری سامان کے علاوہ قیام و طعام کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ عازمین نے اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرانے کی گزارش کی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خدمت سفر گروپ کے ایک رکن مدثر احمد نے بتایا کہ خدمت سفر گروپ پہلے سے ہی عازمین کے لیے خدمت کر رہا ہے اور اس حوالے سے آج ترال میں بھی اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں عازمین کو سفر محمود کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔
Hajj Orientation Programme in Tral: ترال میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد - حج تریبیتی پروگرام
ضلع پلوامہ کے ترال میں خدمت سفر حج اور عمرہ سروسز کی جانب سے آج دارالعلوم نورالسلام میں امسال عازمین حج کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ماسٹر ٹرینز نے عازمین کو حج کے ارکان کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی اور سفر حج کی فضیلت بھی بیان کی۔ Hajj Orientation Programme Held at Tral
ترال میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد
انھوں نے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ آن لائن طریقہ سے بھی ان کی کمپنی کی جانب سے اپلوڈ کیے گئے ویڈیوز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔Hajj Orientation Programme