ترال:جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں شدید ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ترال سب ضلع کے آری پل تحصیل میں آج سہ پہر تین بجے کے قریب پندرہ منٹ تک شدید ژالہ باری ہوئی۔ Hailstorm In Tral
ترال نارستان اور مضافات میں شدید ژالہ باری ژالہ باری نے نارستان، زوستان، بنگہ ڈار، گترو، درگڈ، حاجن اور مضافاتی دیہات میں کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ جیسے پوری زمین پر برف کی پرت بچھ گئی تھی۔ انھوں نے انتظامیہ سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر معاوضہ فراہم کرنے کی مانگ کی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے میں ترال علاقے میں دوسری بار ژالہ باری ہوئی ہے۔ اسے قبل عید کے روز ماچھہامہ، ناگہ بل، دودھ مرگ اور دیگر دیہات میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی تھی۔ اس حوالے سے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ آنے کے بعد متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
وہیں بی جے پی کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ژالہ باری سے ہوئے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ کیا۔ ادھر ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے اپنے حلقے میں ژالہ باری سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو معقول معاوضہ دیا جائے۔