اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا پرکاش پرب کا تہوار

سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کا جنم غیر پاکستان کے لاہور کے تلونڈی (ننکانہ صاحب) میں 15 اپریل 1469 کو ہوا، وہیں ان کی وفات 22 دسمبر 1539 کو شہر کرتار پور میں ہوئی۔ گورونانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ہیں۔Guru Nanak Dev's 554th Birthday

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 4:08 PM IST

guru-jayanti-celebrated-with-religious-fervor-in-tral
ترال میں جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا پرکاش پورب کا تہوار

ترال میں جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا پرکاش پورب کا تہوار

ترال(پلوامہ):وادی کے دیگر اضلاع کی طرح گرو نانک دیو جی کا یوم پیدائش ( گور پورب ) ترال میں سکھ برادری کے افراد نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔اس حوالے سے سیموہ، چھترگام، مونگہامہ، بیگنڈ، کنگلورہ، ہفو نگین پورہ اور دیگر دیہات کے گردواروں میں خصوصی پوجا پاٹ کی گئی اور جہاں سرد موسم کے باوجود مرد، خواتین اور بچوں سمیت سکھ سنگھت کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اس موقع پر جموں و کشمیر اور پورے ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔انتظامیہ نے اس حوالے سے معقول انتظامات کئے تھے۔ وہیں مسلم برادری نے سکھ سنگھت کو گلے لگاکر بھائی چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔


دریں اثناء کلچرل اکیڈمی کی جانب سے پرکاش پورب کے موقع پر سیموہ ترال میں قوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا جس میں اکیڈمی کے شیراز میگزین کے ایڈیٹر پوپندر سنگھ پارس نے پنجابی زبان کو فروغ دینے کے حوالے سے اکادمی کی حصولیابیوں کو بیان کیا، جبکہ اس موقع پر کئی بچیوں نے کلام پیش کر کے داد تحسین حاصل کی۔


میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی سکھ شہری نے بتایا کہ ترال میں سکھ مسلم بھائی چارے کی ایک منفرد جگہ ہے جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت سے رہ رہے ہیں۔


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کلچرل اکیڈمی کے شیرازہ میگزین کے پنجابی ایڈیٹر پوپندر سنگھ پارس نے بتایا کہ کلچرل اکادمی کشمیر کے زبان وادب کی فروغ دینے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے اور اس حوالے سے آج سیموہ ترال میں قوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کا جنم غیر منقسم ہندوستان کے لاہور کے تلونڈی (ننکانہ صاحب) میں 15 اپریل 1469 کو ہوا اور وفات 22 دسمبر 1539 کو شہر کرتار پور میں ہوئی۔ گورونانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی اورپہلے گرو ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details