انہوں نے کہا کہ اس کا واحد مقصد فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے والی قوتوں کو ہرانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے یوتھ رہنما اور گپکار الاینس کے مشترکہ امیدوار منظور احمد گنائی نے آج ترال سب ضلع کے آری پل حلقے کے لیے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد لکھا۔
پی ڈی پی کے یوتھ رہنما اور گپکار الاینس کے مشترکہ امیدوار منظور احمد گنائی مزید پڑھیں:' امت شاہ کی مایوسی کو سمجھتے ہیں'
منظور گنائی نے کہا کہ موجودہ وقت میں جب کہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے اتحاد کیا ہے ۔
انھوں نے واضح کیا کہ کشمیری لوگوں کو مرکزی حکومت سے ایک لمبی جدوجہد کرنی ہو گی تاکہ ریاست کا درجہ بحال ہو۔
انھوں نے آری پل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے جمہوری طور پر فرقہ پرست قوتو ں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔
اس موقع پر منظور احمد گنائی کے ساتھ پی ڈی پی کے دیگر رہنما ڈاکٹر شان سنگھ اور بشیر احمد بیگ وغیرہ موجود تھے