پامپور:ایگریکلچر سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے غرض سے سکِم کے گورنر گنگا پرساد نے وزیر زراعت سکم الوک ناتھ شرما، وائس چانسلر سکم و دیگر ممبران کے ہمراہ انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ زعفرآن سپائس پارک دسو پانپور پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر محمد اقبال چودھری و متعلقہ محکمے کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔ Sikkim Governor Visits Saffron Spice Park
دورے کے موقع پر سکیم کے وفد نے انڈین انٹرنیشل ٹریڑ زعفران سپائس پارک دسو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پارک میں پراسیسنگ یونٹ میں موجود سٹیگما، سپریشن، ڈرائنگ، پیکنگ سنٹر کے علاوہ ای آکشن سنٹر کا بھی جائزہ لیا۔ پروگرام کے دورن گورنر موصوف نے زعفران اگانے والے کسانوں کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران ایگریکلچر کی صنعت کے ساتھ ساتھ زعفران کی صنعت کو مزید مستحکم بنانے کے غرض سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
زعفران اگانے والے کسانوں نے گورنر موصوف کے سامنے جموں کشمیر میں کھیتی خاص طور پر زعفران اگانے کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کیے اور انہیں بتایا کہ سیکم میں زعفران اگانے کے لیے انہیں کس طرح کی تیاریاں کرنی ہوگی تاکہ وہاں بھی زعفران کی بہترین پیداوار کو ممکن بنایا جا سکے۔
وہیں سکم کے وزیر زراعت الوک ناتھ شرما نے کہا کہ وہ ایگریکلچر سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے کے غرض سے کشمیر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور سیکم کے بیچ ایک ایسا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے جموں کشمیر اور سیکم میں ایگریکلچر کو بہت زیادہ فروغ مل سکے۔