اردو

urdu

ETV Bharat / state

Potters of kashmir زبوں حالی کو دور کرنے کے اقدامات سے کمہار طبقہ شادماں

وادی کشمیر کے تاریخی قصبہ پامپور میں کھادی انڈیا کی جانب سے ساڑھے تین سو کمہاروں کو جدید مشینری فراہم کی گئی جس سے کمار طبقہ کافی خوش ہے۔ GOI brings hope to potters of kashmir

زبوں حالی کو دور کرنے کے اقدامات سے کمہار طبقہ شادماں
زبوں حالی کو دور کرنے کے اقدامات سے کمہار طبقہ شادماں

By

Published : Sep 21, 2022, 10:25 PM IST

ترال:ایک ایسے وقت میں جبکہ کشمیر وادی میں مٹی کے برتن بنانے کی صنعت زوال پذیر ہو رہی ہے تاہم مرکزی اور یوٹی حکومتوں نے مسلسل کوششوں کا آغاز کیا ہے تاکہ اس صنعت کی عظمت کو بحال کیا جائے۔ اس ضمن میں کھادی انڈیا کی جانب سے منگل کو تاریخی قصبے پامپور میں ایک پروقار تقریب میں اس صنعت سے وابستہ ساڑھے تین سو کمہاروں کو جدید مشینری فراہم کی گئی۔ GOI brings hope to potters of kashmir

زبوں حالی کو دور کرنے کے اقدامات سے کمہار طبقہ شادماں

مرکزی اور یو ٹی سرکار کی اس پہل کا کمہار طبقے نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ان کے فن کو ایک نئی جلا ملے گی اور ان کے فن کو ایک پلیٹ فارم ملے گا جس سے وہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں اور ان کے مالی وسائل بھی بڑھ سکتے ہیں ۔ potters of kashmir

تاہم کئی افراد کا ماننا ہے کہ جدید مشینری سے وہ زیادہ برتن تو بنا سکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر ان کی اقتصادی حالت تب ہی بہتر ہو گی جب ان کے لیے مناسب مارکیٹ دستیاب ہوگا اسلیے حکومت کو اس جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مٹی کے برتن بنانے کا فن صدیوں پرانا ہے اور ترال کے گف کرال یعنی غاروں میں رہنے والے کمہار اب بھی اس کام کے ساتھ وابستہ ہیں۔ GOI brings hope to potters of kashmir

یہ بھی پڑھیں : Naat Recitation Competition پانپور میں قرات و نعت مقابلہ

Shoq Bab Sahab URS پانپور میں شوقہ بَب صاحبؒ کا عرس عقیدت سے منایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details