ترال:چندری گام ترال میں ایک دلخراش سانحے میں ایک دوشیزہ بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبا فاروق دختر فاروق احمد گنائی ساکن ترال بالا اپنی خالہ کے گھر واقع چندریگام گئی ہوئی تھیں جہاں اس نے ایک لوہے کے پائپ کو اوپر اٹھایا جو وہاں سے گزر رہی ترسیلی لائن کے ساتھ لگ گئی۔۔Girl Electrocuted in Tral
Girl Electrocuted in Tral ترال میں کرنٹ لگنے سے دوشیزہ ہلاک - محکمہ بجلی
سب ضلع ترال کے چندریگام علاقہ میں ایک دوشیزہ بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئی ہے متوفی کی شناخت صبا فاروق دختر فاروق احمد گنائی ساکن ترال بالا کے طور پر ہوئی ہے۔Girl Electrocuted in Tral
ترال میں کرنٹ لگنے سے دوشیزہ ہلاک
ترسیلی لائن میں بجلی کرنٹ لگنے کی وجہ سے دوشیزہ بے ہوش ہوگی اگرچہ مذکورہ لڑکی کو نزدیکی ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکی۔ خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔وہیں ترال پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:Unsung Heroes OF PDD J&K: محکمہ بجلی کے گمنام ہیروز، دس برسوں میں 113 ملازمین ڈیوٹی کے دوران ہلاک