اردو

urdu

ETV Bharat / state

Girl Injured in Bear Attack: ریچھ کے حملے میں کمسن لڑکی زخمی

دوران شب ضلع پلوامہ کے بٹ نور، ترال علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک دوشیزہ زخمی ہو گئی Girl Injured in Bear Attack، جسے علاج معالجے کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

Girl Injured in Bear Attack :ریچھ کے حملے میں کمسن لڑکی زخمی
Girl Injured in Bear Attack :ریچھ کے حملے میں کمسن لڑکی زخمی

By

Published : Dec 9, 2021, 2:14 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے بٹ نور، ترال علاقے کی رہنے والی اقرا رسول دختر غلام رسول دیر شام کسی کام سے گھر کے آنگن میں نکلی تو وہاں پہلے سے ہی موجود ایک ریچھ اس پر جھپٹ پڑا اور کمسن لڑکی کو شدید زخمی Bear Attacked and Injured a Girl in Tral کر دیا۔

دوشیزہ اور مقامی لوگوں کی جانب سے شور مچانے کے بعد ریچھ لڑکی کو لہولہان کرکے فرار ہو گیا۔

مقامی باشندوں نے زخمی لڑکی کو سب ضلع اسپتال ترال Sub Dist Hospital Tral پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے سرینگر اسپتال ریفر کر دیا۔

مزید پڑھیں:بونیار: ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران وسطی کشمیر سمیت جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانور خصوصا ریچھ انسانی بستیوں کا رخ کر رہے ہیں جس سے انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان ٹکراؤ Human Wild Conflict بڑھ رہا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف J&K Wildlife Departmentکی جانب سے خبر موصول ہونے کے بعد جنگلی جانوروں کو پکڑنے کا عمل شروع کیا جاتا ہے تاہم گزشتہ دنوں متعدد افراد جنگلی جانوروں کے حملوں Wild animals attack on humans میں فوت اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details