ضلع پلوامہ کے پولس اسٹیشن پانپور نے ایس ڈی پی او میر امتیاز احمد اور ایس ایچ او محمد یونس خان کی سربراہی میں بھتہ خوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 105 /2021 درج کیا۔
جو کہ پانپور کے علاقے میں لوگوں سے پیسے لوٹ رہے تھے۔
گینگ کے ارکان پانپور کے مختلف بس اسٹاپز پر اپنی گاڑی روکتے تھے اور خاص طور پر بزرگوں کو مفت لفٹ کی پیشکش کرتے تھے۔
کچھ فاصلے پر گاڑی چلانے کے بعد یہ گروہ گاڑی کو کسی جگہ پر روکتے تھے اور متاثرین سے پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے کا کام کرتے تھے۔
پانپور میں تین بھتہ خور گرفتار گروہ نے لوگوں کو لوٹنے کے لئے درویش ہونے کا بہانہ بھی کیا اور بے گناہ لوگوں کے گھروں میں گھس گئے۔ بعد میں لوگوں کے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں لوٹ لیا جاتا تھا۔
یہ گروہ اس علاقے میں سرگرم تھا اور اس گروپ نے کئی بزرگ افراد سے پیسے لوٹے تھے۔
ایس ڈی پی او پانپور کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
گاڑی کے رجسٹریشن نمبر JK04B 5996 کو بھی جرم کے لیے استعمال کئے جانے پر ضبط کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے گروپ میں موجود ملزمان کی شناخت اختر حسین شاہ ساکنہ رفیع آباد بارہمولہ، فردوس احمد شاہ ساکنہ بارہمولہ، محمد رستم شاہ ساکنہ بارہمولہ کے طور پر کی ہے۔
پولیس نے مزکورہ ملزمان سے 1،15،000 روپے بھی برآمد کئے جو انہوں نے لوگوں سے لوٹے تھے۔