اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاکاپورہ میں جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ - پرائمری ہیلتھ سینٹر کاکاپورہ

سوشل ورکرز کمیٹی تنظیم کے جنرل سیکریٹری علی محمد نے کہا کہ علاقے میں مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد تشویشناک ہے۔ اس لیے جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

Fumigation drive held at kakapora, pulwama
کاکاپورہ میں جراچیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ

By

Published : Jul 22, 2020, 4:42 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقہ میں کورونا کے متعدد مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد سوشل ورکرز کمیٹی پلوامہ کی جانب سے پرائمری ہیلتھ سینٹر کاکاپورہ میں جرثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

کاکاپورہ میں جراچیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ
کورونا وائرس سے حفاظت اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل ورکرز کمیٹی نے یہ مہم شروع کی۔ سوشل ورکرز کمیٹی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جراثیم کُش ادویات کے چھڑکاؤ سمیت دیگر کام انجام دیے گئے ہیں۔اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری علی محمد نے کہا کہ علاقے میں مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد تشویشناک ہے۔ اس لئے جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلے اور کورونا وائرس سے متعلق بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت اور طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری (رہنما خطوط) پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details