ترال:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے رٹھسونہ میں فروٹ مندی نہ ہونے پر باغ مالکان نے متعدد مرتبہ ضلع انتظامیہ کو نوٹس دی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں سرد مہری دکھانے کے بعد رٹھسونہ کے نوجوانوں نے مل کر فروٹ منڈی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ South Frruit Traders
رٹھسونہ میں قائم کی گئی اس منڈی کا نام کا 'ساؤتھ فروٹ ٹریڈرس' رکھا گیا ہے، جس کا افتتاح رٹھسونہ اوقاف کے صدر محمد اکبر بٹ نے دیگر معززین کی موجودگی میں کیا۔ Establishment of South Fruit Traders market in Rathsuna