پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی سیب کے کاربار سے وابستہ افراد نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بند کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سیب بردار گاڑیوں کو روکا نہ جائے تاکہ سیب کی گاڑیاں وقت پر ملک کی منڈیوں تک پہنچ سکیں۔ Fruit Growers Protest In Pulwama
اگرچہ امسال سیب کے کاربار سے وابستہ افراد اور کسانوں کو پہلے ہی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ انہیں معقول قیمت نہیں مل رہی ہے وہیں سیب کی گاڑیوں کو روکنے سے کارباریوں اور کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش کے میوہ تاجر محمد عمران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیب کی گاڑیوں کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کئی دونوں تک روکا جارہا ہے جس کی وجہ سے سیب خراب ہوجاتا ہے اور کاروباریوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ Fruit Growers Protest