جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے پانچ مبینہ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین پر علاقے میں پوسٹروں کے ذریعے عوام کو ڈرانے دھمکانے کا الزام تھا۔
اس سلسلے میں ترالکےایس ڈی پی او ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا کو بتایا کہ بارہ جنوری کو ترال کے بٹہ گنڈ، سیر اور قرب و جوار کے دیہات میں عسکری تنظیموں کے پوسٹر چسپاں پائے گئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کیا اور بالآخر ملوث پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔