پلوامہ: بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل ہونے پر آج جموں و کشمیرپردیش کانگریس کی جانب سے ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ کانگریس لیڈران کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی کی اجازت نہیں دی گئی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تحصیل کاکاپورہ میں کانگریس پارٹی کے سینئر نائب صدر و انچارج پارٹی ہیڈ کوارٹر کانگریس محمد انور بٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئے جس میں پارٹی کے کئی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد انور بٹ نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کرنے کے لئے کام کریں۔ جبکہ محمد انور بٹ کے مطابق انہوں پولیس کی جانب سے ریلی نکالی کی اجازت نہیں دی گئی۔
وہی ضلع پلوامہ میں بھی پردیش کانگریس سیوا دل جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری کشمیر جاوید احمد کی صدارت میں بھی ایک میٹنگ کا انقعاد کیا گیا جس میں سیوا دل سے وابستہ کئی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پردیش کانگریس سیوا دل جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری کشمیر جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اس روز یانعی 7ستمبر کو راہل گاندھی نے
کنیا کماری سے لے کر کشمیر تک پیدل یاترا شروع کی تھی جس کو ایک سال آج مکمل ہوگیا اس یاترا کی کامیابی کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Govt Notify 21 more Handicrafts حکومت کی جانب سے مزید اکیس دستکاریوں کو نوٹیفائی کرنے پر کاریگروں میں خوشی
First anniversary of Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پلوامہ میں کانگریس کی جانب سے تقریب کا اہتمام - پلوامہ میں کانگریس کی جانب سے تقریب کا اہتمام
بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل ہونے پر آج جموں و کشمیرپردیش کانگریس کی جانب سے ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ First anniversary of Bharat Jodo Yatra, Congress organized function in Pulwama
بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پلوامہ میں کانگریس کی جانب سے تقریب کا اہتمام
Published : Sep 7, 2023, 7:55 PM IST
پروگرآم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینئر نائب صدر و انچارج پارٹی ہیڈ کوارٹر کانگریس محمد انور بٹ نے کہا کہ بھارت جوڑا یاترا اپنے نوعیت کی منفرد پد یاترا تھی جس دورآن ہزاروں لوگوں نے کانگریس کے سینیر لیڑر راہل گاندھی کو اپنے مساٸیل سے آگاہ کیا۔ واضع رہے کہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر2022 کو کنیا کماری سے شروع کی گئی تھی جو تقریبا 150 نوں تک چلنے کے بعد 30جنوری 2023 کو سرینگر میں اختتام پزیر ہوٸی تھی۔